لاہور(این این آئی) لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارںنے فائرنگ کر کے اسٹیج اداکارہ اقرا کو زخمی کردیا ، اداکارہ کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سبزاہ زار میں سٹیج اداکارہ کو گولیاں مار دی گئیں، سٹیج اداکارہ اقرا کو زخمی
حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ۔پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ اقرا اپنے دیور ثمران شہزاد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی،اداکارہ پر صنم تھیٹر کے مالک ملک نصیر نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ سٹیج اداکارہ اقرا نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ تھیٹر مالک نصیر نے اپنے 3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آ کر مجھے اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے، تھیٹر کے مالک نصیر سے ڈرامے کا کنٹریکٹ ہوا تھا۔ڈرامہ نہ کرنے پر ملک نصیر غصے میں آگیا اور دھمکیاں دیتا تھا۔پولیس کے مطابق اقرا کی ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اسٹیج اداکارہ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا ۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،آرٹسٹوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔