جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

سب سے سستی سیڈان گاڑی پاکستان میں آنے کو تیار معروف کمپنی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ماسٹر موٹرز اپنی نئی گاڑی 1500 سی سی چینگن ایلسون 11 دسمبر کو کراچی میں لانچ کرے گی جس کی قیمت 20 سے 25 لاکھ روپے ہے، یہ پاکستان میں دستیاب سب سے سستی سیڈان گاڑی ہوگی۔کمپنی پاکستان میں سستی ترین سیڈان(ڈکی والی) گاڑیوں کی خریداری کی شرح میں حصہ دار بننا چاہتی ہے جس میں ٹویوٹا یارس 25سے30لاکھ روپے میں دستیاب ہے

جبکہ مہنگی ترین ہیچ بیک (بغیر ڈکی والی)گاڑیوں میں کیا پکانٹو اور سوزوکی کلٹس شامل ہیں، جن کی قیمتیں 18 لاکھ سے 22 لاکھ روپے کے درمیان ہیں۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ماسٹر موٹرز مزید دو گاڑیاں لانچ کرنے کی بھی تیاری کررہی ہے جس میں 1500 سی سی سی ڈان ایلسون اور ایک ایس یو وی شامل ہیں، جس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ماسٹر موٹرز چینی کمپنی چینگن کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کررہی ہے اور چینگن کاروان کے نام سے منی وین پہلے ہی فروخت کیلئے پیش کرچکی ہے۔ماسٹر موٹرز گروپ بسیں، ٹرک اور کاریں بنانے کے ساتھ ساتھ آٹو پارٹس بنانے کے کاروبار سے منسلک ہے جبکہ موٹر سائیکل سے گاڑیوں تک کی سیٹس بھی بناتا ہے۔ماسٹر موٹرز کے کراچی میں دو آٹو موٹو پلانٹس ہیں جہاں سالانہ 740 بسیں، 9 ہزار ٹرک اور 30 ہزار مسافر گاڑیاں تیار ہوتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…