پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

دبئی میں یہودیوں کیلئے عالی شان ہوٹل کھل گیا حلال کیساتھ کوشر کھانے بھی دستیاب

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین پروازوں کی آمد و رفت کے سلسلے کے آغاز کے بعد دبئی کے ریستوران اسرائیلی یہودی سیاحوں کے لیے کوشر کھانوں کی پیشکش کر رہے ہیں۔اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے باقاعدہ قیام

کے بعد دبئی کے ریستوراں اور کیٹرنگ صنعت سے منسلک افراد یہودی سیاحوں کی بڑی تعداد پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔اس تناظر میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سائے تلے ارمانی ہوٹل میں ایک یہودی رابی نے دبئی کے پہلے کوشر ریستوراں کا آغاز کیا ہے۔اس عالیشان ہوٹل میں واقع ارمانی / کاف نامی کوشر ریستوراں کے باورچی فابیئن فایولی کا کہنا ہے کہ وہ کئی مہینوں سے اپنے اسٹاف کو کوشر کھانے تیار کرنے کی تربیت دے رہے تھے۔فایولی اپنے عملے کو سکھاتے ہیں کہ یہودیوں کے کوشر کھانے میں کونسی اشیاء استعمال کرنے کی اجازت ہے اور کونسی اشیاء ممنوع ہوتی ہیں۔فایولی کے بقول، اس ریستوراں کھولنے کا مقصد صرف یہودی افراد کے لیے لذیذ کوشر کھانے تیار کرنا نہیں بلکہ یہ ان تمام افراد کے لیے ہے جو لذیذ کوشر پکوان سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔کوشر ریستوران کے باورچی خانے کی نگرانی ایک یہودی فرد کرتا ہے اور کھانا پکانے کے لیے چولہا بھی اسے ہی جلانا ہوتا ہے۔

مسلمانوں کے حلال کھانے کی طرح کوشر میں چند مخصوص جانوروں اور آبی حیات کے گوشت کا استعمال کرنے ممانعت ہے۔ارمانی / کاف کوشر ریستوران کو رجسٹر کرانے والے ربی لیوی ڈچمین کے مطابق ٹیکنالوجی نے بہت سارے مسائل حل کردیے ہیں جیسے کہ اسمارٹ فون ایپ کی

مدد سے چولہا کسی بھی جگہ سے ریموٹلی جلایا جا سکتا ہے اور کیمرے کی مدد سے کھانے کی نگرانی بھی کی جاسکتی ہے۔ڈچمین کے بقول،امارات میں ویسے بھی حلال فوڈ عام ہے اور یہاں خنزیر کے گوشت پر پابندی بھی ہے لہٰذا کوشر کھانا تیار کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔علاوہ ازیں مشرق وسطیٰ

کی سب سے بڑی ایئر لائن ‘ایمریٹس‘ اپنی بین الاقوامی پروازوں میں کوشر کھانے کی فراہمی کے لیے تھائی لینڈ کے ایک سپلائر کی خدمات لیتی تھی۔ لیکن اب اماراتی ایئرلاءئن نے متحدہ عرب امارات کے مخصوص مقامات پر کوشر کھانے تیار کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔کورونا وائرس کے

سبب سفری پابندیوں سے قبل سن 2019 میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد بین الاقوامی سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا تھا۔ سیاحت دبئی کی معیشت کا اہم ترین جزو خیال کیا جاتا ہے۔متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی ایرلائنز کی پروازوں کو سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی

اجازت دے دی ہے۔یو اے ای اور اسرائیل کے مابین تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری کے علاوہ کاروباری افراد اور سیاحوں کے لیے ویزے جاری کرنے کا عمل آسان بنانا بھی شامل کیا گیا ہے۔دبئی کی بجٹ ایئرلائن فلائی دبئی نے

گزشتہ ماہ ہی تل ابیب کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ اماراتی حکام اسرائیلی سیاحوں کی آمد کے ذریعے دبئی میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ لہٰذا امید کی جارہی ہے کہ آئندہ برس اسرائیلی یہودی سیاحوں کی ایک بہت بڑی تعداد امارات کی سیر کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…