منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

ہماری تحریک اس وقت تک چلتی رہے گی جب تک موجودہ حکومت کادھڑن تختہ نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان کے عزائم

datetime 6  دسمبر‬‮  2020 |

لکی مروت(این این آئی )جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ اب ہم لاہور جائیں گے اور کوئی ہمیں نہیں روک سکتا،ہماری تحریک اس وقت تک چلتی رہے گی جب تک موجودہ حکومت کادھڑن تختہ نہیں ہوگا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 13 دسمبر کو ہونے والے لاہور

کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت کو موجودہ حکومت نے تباہ کردیا، نااہل حکمرانوں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں،سب کو آئین کے دائرے میں رہنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے کشمیر پر بھارت کے قبضے کو قانونی شکل دے دی،ہمارے نااہل حکمرانوں نے بھارت کو خطے میں بالادستی دلا دی ہے۔امیر جمعیت علمائے اسلام نے کہاکہ پاکستان کی پوری تاریخ میں ایسا نا اہل حکمران نہیں آیا، امت مسلمہ اس وقت یتیم ہے، اسرائیل کو بالادستی دلائی جا رہی ہے، کورونا کی آڑ میں بچوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں نے کشمیر پر ہندوستان کے قبضے کو قانونی قرار دیا، موجودہ حکمران نے امت مسلمہ کو یتیم کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملتان میں پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم نے موجودہ حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، کوئی بھی ہمیں روک نہیں سکتا۔ پاکستان کی پوری تاریخ میں ایسا نا اہل حکمران نہیں آیا، جتنا اس وقت مسلط ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک عالم اسلام پر موجودہ حکمرانوں کی طرح لوگ مسلط ہیں، ہم عالم کفر کیلئے آسان شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے بدمعاشوں کے ساتھ جیل میں بند کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری تحریک اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک موجودہ حکومت کا دھڑن تختہ نہیں ہو جاتا۔ ان لوگوں نے ملک کی معیشت مکمل تباہ کردی ہے۔لاہور جلسے سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اب ہم لاہور جائیں گے اور کوئی ہمیں نہیں روک سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…