منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا ویکسین کیلئے ورلڈ بینک سے بھاری امداد لینے کا فیصلہ

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان نے ویکسین کی فنڈنگ کے لیے ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ورلڈ بینک سے ویکسین بکنگ کے لیے امداد کی درخواست کرے گا، ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک سے 153 ملین ڈالر امداد فراہمی کی درخواست

کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک سے امداد کے لیے باضابطہ درخواست اقتصادی رابطہ ڈویژن کرے گی، اس سلسلے میں وزارت قومی صحت نے اقتصادی رابطہ ڈویژن کے نام مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا کہ اقتصادی رابطہ ڈویڑن امداد کے لیے ورلڈ بینک سے باضابطہ درخواست کرے اور ورلڈ بینک سے فنڈنگ کریڈٹ 6590 معاہدے کے تحت امداد مانگی جائے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک سے امداد کی منظوری پر ویکسین کی بکنگ کرائی جائے گی، فنڈنگ کیلئے ورلڈ بینک سے بذریعہ ویڈیو لنک ابتدائی بات چیت بھی ہو چکی ہے، کرونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کے لیے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان کرونا ویکسین ساز اداروں سے براہ راست رابطے کر رہا ہے، یہ رابطے گاوی کے ذریعے ہو رہے ہیں، ای سی سی ویکسین کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے چکی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت صحت اور ای اے ڈی کو ورلڈ بینک اور عالمی ڈونرز سے رابطوں کی ہدایت ای سی سی نے کی تھی۔خیال رہے کہ پہلے فیز میں ایک کروڑ شہریوں کے لیے کرونا ویکسین بکنگ کی تجویز ہے، جو ہیلتھ ورکرز اور بوڑھے شہریوں کو دی جائے گی، پاکستان نے ویکسین کی مفت اور رعایتی خریداری کے لیے بھی گاوی سے رابطے کیے ہیں، ذرایع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گاوی سے کرونا ویکسین 2021 کے اختتام پر ملنے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…