جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قطر اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تنازع جلد ختم ہونے کا امکان کویت وامریکی ثالثی میں ہونیوالے مذاکرات میں نتیجہ خیز پیشرفت

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی) سعودی عرب سمیت متعدد عرب ممالک کی جانب سے قطر کا بائیکاٹ ختم ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان، کویت، سعودی عرب اور قطر کے حکام کے درمیان حال ہی میں مذاکرات ہوئے جن میں نمایاں پیشرفت ہوئی اور فریقین نے 3 سال سے جاری اس تنازع کے جلد خاتمے پر اتفاق کرلیا، قطر اور ثالثی کا کردار ادا کرنے والے

کویت کے اعلیٰ حکام نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔کویتی وزیر خارجہ احمد ناصر الصباح نے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ کے حل کیلئے نتیجہ خیز بات چیت ہوئی اور تمام فریقین نے حتمی معاہدے تک پہنچنے پر اتفاق کیا۔قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی نے خلیجی بحران کے حل کیلئے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملات درست سمت میں گامزن ہوں گے تاہم یہ کہنا ممکن نہیں کہ سارے مسائل ایک ہی دن میں حل ہو جائیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی امید ظاہر کی کہ تنازع کے حل کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 2017 میں قطر پر دہشت گردی کی حمایت اور ایران کے ساتھ تعلقات کا الزام لگاکر سفارتی تعلقات ختم اور بائیکاٹ کردیا تھا۔ ان ممالک نے قطر سے الجزیرہ چینل کو بند، ترک اڈہ خالی کروانے اور اخوان المسلمین سے تعلقات ختم کرنے سمیت 13 مطالبات کیے تھے۔اس سفارتی تنازع کو ختم کرانے کے لئے کویت ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور مذاکراتی عمل میں امریکی نمائندے بھی شریک ہوں۔ اس تنازع کے حل کیلئے خصوصا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر خاصی بھاگ دوڑ کررہے ہیں جنہوں نے قطر جاکر امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات بھی کی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…