جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

فردوس عاشق اعوان کا مارشل آرٹس کا شاندار مظاہرہ مکا مار کر کئی ٹائلیں توڑ دیں، دیکھ کر سب دنگ رہ گئے

datetime 5  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)خصوصی بچوں کے لئے منعقدہ تقریب میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مارشل آرٹ کا بھی مظاہرہ کیا ۔ فردوس عاشق اعوان نے ایک ہی مکے میں آٹھ بریکس توڑ کر خوب داد سمیٹی۔ جب صحافی نے سوال کیا آپ نے کس کو مکا مارا

تو فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم کو مکا مارا ہے جو عوام کوکورونا کے آگے دھکیل رہے ہیں۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ ضمانت منسوخ ہونے کے بعد مریم نواز اپنے اصل گھر جیل جائیں گی، یہ عدالت نے طے کرنا ہے کہ ان کی ضمانت کب منسوخ ہو رہی ہے ،ہم نہیں چاہتے اپوزیشن کا کورونا علاج کرے ہم ان کا آئینی عدالت سے علاج چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی بچوں کیلئے منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسے موضوع پر بات کرنے آئی ہوں جو ذہنی اور جسمانی معذوری کا شکار ہیں،ہماری ترجیحات اور ذمہ داریاں ان خصوصی افراد کو معاشرے کاکارآمد شہری بنانے کے لیے ہیں،سرکار کے ساتھ غیر سرکاری ادارے مل کر اس بوجھ کواٹھائیںا،صل وی آئی پی لوگ یہ ہیں ان کے لیے خصوصی سہولیات

فراہم کرنا وزیراعلی کا ویژن ہے ،یہاں شاہی خاندان اور سیاسی افراد کے موروثی لوگ وی آئی پی رہے ،پہلی بار حکومت پنجاب نے ایک پالیسی بنائی جس میںان کے لئے معیاری تعلیم صحت سمیت دیگر ایشوز پر جدید طریقے اپنائے ۔ا نہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جس گھر میں یہ رہتے ہیں

وہ مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو قدرتی معذوری ہے مگر کچھ زخمی اور اخلاقی معذوری کا شکار ہیں اور پی ڈی ایم کا ٹولہ ہے ،اس ٹولے نے عوام کو کورونا کے آگے دھکیل دیا ہے اور صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں،ایسے افراد کے لیے ہم قانونی اور آئینی

اداروں کو مضبوط کررہے ہیں، ان لوگوں نے عوام کو سیاسی غلام بنایا ، ہم سیاسی غلاموں کو آزاد کرائیں گے اور ایسے ٹولے کا بھی علاج کریں گے ،یہاں سیاسی پوسٹ مارٹم ہوگاجو جسمانی لنگڑے حکومت کو نیچادکھانے میں مصروف ہیں یہ حکومت دشمنی نہیں عوام دشمنی ہے ،یہ دل

پشوری پروگرام نہیں چلے گا۔ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم قیادت کرتے ہیں،انتظامی ذمہ داری وزیراعلی پنجاب پر ہے ،حالات واقعات کے مطابق اپوزیشن کو دوائی دی جائے گی ،یہ پی ڈی ایم کورونا ہے ،وائرس دیکھتا نہیں کہ ثنااللہ کا چہرہ ہے ،کویڈ اور ان کی کرپشن کا کھیل جاری ہے ،کرپشن کا کورونا کویڈ کورونا کے ہاتھوں چاروں خانے چت ہوگا،ہم نہیں چاہتے کورونا ان کا علاج کرے ہم آئینی عدالت سے ان کا علاج چاہتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…