اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

ابوظہبی میں کورونا سے جاں بحق پاکستانی ڈاکٹر قومی ہیرو قرار

datetime 5  دسمبر‬‮  2020 |

ابو ظبی(این این آئی) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے انتقال کرنیوالے پاکستانی ڈاکٹر محمد عثمان کو خلیجی ریاست کی جانب سے قومی ہیرو اور شہید کا درجہ دیا گیا ہے۔امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے

ڈاکٹر محمد عثمان کی بیوہ عالیہ عثمان نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد عثمان ابوظہبی کے ایک کلینک میں مریضوں کا علاج کرتے ہوئے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو کر15 مئی کو انتقال کر گئے تھے، متحدہ عرب امارات میں ان تمام افراد کی یاد میں دن منایا گیا جنہوں نے یو اے ای کیلئے اپنی جانیں قربان کی، ملک کے صدر خلیفہ بن زید انہیان نے ڈاکٹر محمد عثمان کیلئے فالن ہیروز آرڈر کا اعلان کیا۔انہوںنے بتایا کہ ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے سات ہیروز کے خاندان والوں سے ملاقات کی اور ذاتی طور پر ان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عثمان کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ سے تھا اور وہ ابو ظہبی میں اپناکلینک چلاتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…