جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

سابق جج ارشد ملک کا انتقال ن لیگ کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کرپٹ مافیا کے خلاف ہے ،عوام 13دسمبر کو آٹا اورچینی چوروں کے خلاف مینار پاکستان آئیں گے ۔ سائرہ افضل تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

آج عوام کے پاس نہ پیسے ہیں نہ آٹا اورنہ ہی چینی ہے ،13دسمبرکو سارا لاہور مینار پاکستان آئے گا، یہ جلسہ نہیں عوامی تحریک ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کو جیل میں بند کر کے آپ سب کو خاموش نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان میں ووٹ کی عزت بحال کریں گے ،اگلا پورا ہفتہ لاہور میں کنونشن اور کارنر میٹنگز ہوں گی جس میںمریم نواز شرکت کریں گی۔انہوںنے کہا کہ جج ارشد ملک کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ جس سے پشاور میٹرو اور حکومت نہیں چلتی ان کو آخری دکھا دینا ہے ،ان لوگوں نے کشمیر کا سودا کردیا ،آٹا گھی چینی پر ڈاکہ ڈالا،مافیا کے گھر جانے کا وقت آچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر جلسے کی اجازت دے رہی ہے تو اینٹی کرپشن کے پرچے پر بند کرے ،جس طرح ملتان کے جلسے میں عوام پہنچے تھے لاہور بھی آئیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…