دبئی (این این آئی) اسرائیل کی متحدہ عرب امارات کیلئے پہلی کمرشل فلائٹ 166 مسافروں کو لے کر دبئی پہنچ گئی۔اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے اسرائیلی ائیرلائن ’اسیر‘ کا طیارہ منگل کو 166 مسافرو ں کو لے کر متحدہ عرب امارات روانہ ہوا اور سعودی فضائی حدود
استعمال کرتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترا۔امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد پہلی کمرشل فلائٹ تھی جبکہ پہلی پرواز کیلئے 170ا فراد نے بکنگ کرائی تھی، تل ابیب سے پہلی کمرشل فلائٹ 3 گھنٹے کی پرواز کے بعد دبئی پہنچی۔رپورٹس کے مطابق دبئی کیلئے اسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ ملنے پر ملتوی ہونے کا امکان تھا تاہم پیر کو سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کی اجازت دی جس کے بعد منگل کی صبح فلائٹ نے تل ابیب سے اڑان بھری۔اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نیاسرائیل کودبئی کیلئے فضائی حدوداستعمال کرنیکی اجازت دیدی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل کو4 دن کیلئے سعودی فضائی حدوداستعمال کرنیکی اجازت ہوگی تاہم اسرائیل کودیگرممالک کیلییسعودی حدوداستعمال کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔وہیں دوسری جانب اسرائیلی فضائی کمپنیوں نے ہفتے میں دبئی کیلئے 40 پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔اماراتی ائیرلائنز بھی دبئی اسرائیل کیلئے پروازیں چلائیں گی جبکہ سعودی عرب پہلے ہی اماراتی ائیرلائن کو اسرائیل کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے چکا ہے۔