منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

میں خاتون نہیں دراصل مخنث ہوں، معروف اداکارہ کا اعتراف

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(این این آئی)متعدد فلموں، ویب سیریز اور ڈراموں میں خاتون کا کردار ادا کرنے والی کینیڈین نژاد امریکی اداکارہ 33 سالہ ایلن پیج نے انکشاف کیا ہے کہ دراصل وہ خاتون نہیں بلکہ مخنث ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایلن پیج نے 1997 میں کم عمری میں کینیڈین ٹی وی سی بی سی پر

اداکاری کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی دور سے اب تک وہ ایک خاتون کے طور پر کام کرتی دکھائی دیں۔ایلن پیج کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب انہوں نے 2005 میں امریکی تھرلر فلم ہارڈ کینڈی میں ایک ایسی 14 سالہ لڑکی کا کردار ادا کیا، جس پر ایک مرد وحشیانہ جنسی تشدد کرتا ہے۔بعد ازاں ایلن پیج نے 2007 کی کامیڈی رومانٹک فلم جونو میں بھی ایک ایسی جواں سالہ لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو نہ چاہتے ہوئے بھی حاملہ بن جاتی ہیں۔اسی فلم میں انہوں نے مرکزی کردار جونو ادا کیا تھا اور شاندار اداکاری دکھانے پر انہیں آسکر کیلئے بھی نامزد کیا گیا، اسی فلم کے باعث انہیں دیگر بڑے فلمی ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔بعد ازاں ایلن پیج ‘انسیپشن، سپر، ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ اور ڈی کیورڈ’ سمیت دیگر فلموں میں بھی دکھائی دیں۔ایلن پیج نے مجموعی طور پر 4 درجن کے قریب فلموں، ویب سیریز اور ڈراموں میں کام کیا، جب کہ انہوں نے ہدایت کاری میں بھی قسمت آزمائی۔انہیں ایک طاقتور خاتون کے طور پر پہچانا جاتا رہا ہے تاہم یکم دسمبر کو انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں انکشاف کیا کہ وہ ‘خاتون’ نہیں بلکہ ‘مخنث’ ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلن پیج نے اپنی پوسٹ میں اعتراف کرتے ہوئے فخر کیا کہ وہ ٹرانس جینڈر ہیں۔ایلن پیج نے پوسٹ میں اپنا نام بھی تبدیل کرنے کا اعلان کیا اور انہوں نے اپنا نام ایلن کے بجائے ایلئٹ لکھا۔انہوں اپنے ساتھ پیش آنے والی مشکلات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بالآخر انہوں نے سب کے سامنے اپنی جنس کا اعتراف کیا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ اب بھی ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کے لیے کام کرتی رہیں گی۔ایلئٹ پیج کی جانب سے خود کو مخنث قرار دیے جانے کے بعد کئی فلمی شخصیات نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…