جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

حکومت کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہونگے مولانا فضل الرحمن نے ملتان کے بعد اپنا اگلا ٹارگٹ بتا دیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2020 |

ملتان (این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملتان کی عوام نے بھی سلیکٹیڈ کو ریجیکٹ کردیا ہے، حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا، گیلانی کے صاحبزادوں نے بڑی قربانیاں دیں۔

پی ڈی ایم کا یہ نظام آگے بڑھتا رہے گا، ہم حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے پر تیار نہیں ہیں،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات ہونا عجیب بات ہے، فلسطین کی کوئی بات نہیں کر رہا۔ منگل کو یہاں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گیلانی ہائوس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں ملتان جلسہ کی کامیابی پر اظہار خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں گرفتار کارکنان اور رہنمائوں کی رہائی پر گفتگو کی گئی ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اہلیان ملتان کا مقروض رہوں گا، ملتان کی عوام نے بھی سلیکٹیڈ کو ریجیکٹ کردیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا، گیلانی صاحب کے صاحبزادوں نے بڑی قربانیاں دیں، پی ڈی ایم کا یہ نظام آگے بڑھتا رہے گا۔مولانافضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے انہیں مات دے دی ہے، شکست دی ہے اور ان کے عزائم ناکام بنادیئے ہیں، پی ڈی ایم کے اجلاس میں آیندہ کا لائحہ

عمل طے کیاجائے گا، انہیں پورے ملک کے عوام نظر نہیں آتے جلسہ کیسے نظر آئے گا، عمران خان خود اور ان کی صوبائی حکومتیں لاتعلق ہیں۔انہوں نے کہاکہ جلسہ گاہ کے قریب آگ لگنے کے واقعے پر افسوس ہوا ہے، ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، ہم حکومت کے ساتھ کسی قسم کے

مذاکرات کرنے پر تیار نہیں ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں ، رکاوٹیں بھی آگے آ رہی ہیں، جدوجہد ہوتی ہے لیکن نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کے اثرات کئی سال تک رہتے ہیں، مستقبل میں ضرورت

پیش ہوئی تو پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر فیصلہ کیا جائے گا۔اْن کا اسرائیل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات ہونا عجیب بات ہے، فلسطین کی کوئی بات نہیں کر رہا۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ایک ہفتے سے پکڑ دھکڑ ہو رہی تھی، ایسا تو

ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا، اتنی پکڑ دھکڑ کے بعد اب کہتے ہیں کہ جلسی تھی۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے بہت مشکور ہیں، سانحہ کارساز اور ملتان کے جلسے پی پی سے کرانے پر پی ڈی ایم کے مشکور ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بند،

پانی بند، دکانیں اور کھانا بند کر کے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے جلسے میں جانے کی صورت میں تاوان وصول کرنے کا حلف لیا گیا، ایسے حالات میں شرکت کرنے پر کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔یوسف رضا گیلانی نے پی پی کے صدر آصف علی زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ زرداری صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیشہ تنقید ہوتی ہے کہ لیڈر اپنے بچے نہیں نکالتے دوسروں کے بچوں کو ڈھال بناتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسے میں صرف کوروناوائرس نہیں آتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…