جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

حکمرانوں کی کم ظرفی اور چھوٹے پن کی انتہا ہو گئی ،اختر مینگل نے حکومت ہٹانے کا اعلان کر دیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستا ن کے اندر ہماری بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری جبکہ نوجوانوں کا قتل عام ہو رہا ہے، خاموش رہ کر قوم کے مجرم نہیں بن سکتے ہیں۔ ووٹ کو

عزت دلوائیں گے، حکمرانوں کو گھر جانا ہو گا۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہمیں گالی دی گئی تو جواب گالی سے نہیں ۔۔ سے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کی عزت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے اندر ہماری مائوں بہنوں اور بیٹٰیوں کی عزت محفوظ نہیںہے۔ ملتان کے عوام آج تخت اڑا رہے ہیں اور تخت بھی گرا رہے ہیں۔ حکمرانوں نے سٹیڈیم کے اندر جلسہ کی اجازت نہ دے کر کم ظرفی اور چھوٹے پن کی انتہا کی ہے۔ بلوچستان کے اندر نوجوانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ کسی نے سیاست کرنا ہے تو وردی اتار کر کریں۔ لبادہ پہن کر سیاست کرنے کو منافقت کہتے ہیں۔ ملتان کے اندر ہجوم نے سٹیڈیم کے بجائے چوک چوراہوں اور بازاروں میں جلسے کئے ہیں۔ رکاوٹوں کی وجہ سے ہر بازار میں جلسے اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔ جلد حکومت ہٹانے کیلئے پورے ملک میں مظاہرے ہونگے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…