جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بین الاقوامی جریدے نے بھارت کا مصنوعی چہرہ بے نقاب کر دیا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بین الاقوامی ہفتہ وار میگزین The Economistنے بھارت کا مصنوعی چہر ہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ دْنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ایک آمرانہ اور ظالمانہ مستقبل کی طرف گامزن ہے، جہاں صرف طاقت اور طاقتور کا بول بالا ہے،میگزین نے ”ہندوستان میں جمہوریت کی موت!“ کے نام مضمون میں لکھا ہے کہ نریندر مودی بھارت کو یک جماعتی

ریاست بنانے میں مصروف ہے،اس وقت مودی کے بھارت میں اداروں کے اختیارات کا توازن ختم ہوگیا ہے جس کی تازہ مثال یہ ہے کہ حال ہی میں بھارتی حکومت کے وزراء نے ایک متنازعہ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی ضمانت منظو رکروائی،گوسوامی کیس ہر گز آزادی ِ رائے کی نمائندگی نہیں کرتا۔ جریدے نے مزید لکھا کہ گوسوامی ایک متنازعہ صحافی کے طور پر جانے جاتے ہیں،ان کا شکار اکثر بھارت کی متنازعہ حکومتی پالیسی کے نقاد ہو تے ہیں جن کو وہ غدار اور پاکستان کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں،من پسند لوگوں کی حکومتی پْشت پناہی، مودی کے بھارت کا وطیرہ بن چکی ہے،مْلک میں 60ہزار سے زائد مقدمات زیرِ التوا ہیں لیکن کٹ پتلی عدالتیں صرف حکومتی من پسند لوگوں کی پْشت پناہی کرنے میں مصروف ہے۔ ان زیرِ التوا مقدمات میں اکثریت اقلیتی گروہوں سے ہے جس میں ایک چوتھائی سے زائد مقدمات وہ ہیں جن میں 1سال سے زائد عرصے سے بے گناہ لوگ جیل کاٹ رہے ہیں۔ گزشتہ سال اگست میں مودی نے کشمیر پر ظالمانہ اور غاصبانہ براہ راست حکمرانی مسلط کی اور ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو حراست میں لیا۔ جن کی سماعت ہندوستان کی عدالتیں بھول چکی ہیں۔ جریدے نے انکشاف کیا کہ اپنا متنازعہ قانون جس کے تحت سیاسی جماعتوں کو لامحدود عطیات ملنے کی اجازت ملے، پاس کرانے کے لیے 2017ء میں مودی نے راجیا سبہا کے اختیارات کم کروائے،

علاوہ ازیں عالیٰ عدلیہ ابھی تک کشمیر کو نظر انداز کیے ہوئے ہے،متنازعہ CAA 2019کے خلاف 140سے زائد پٹیشنز کی سماعت مسلسل التوا کا شکار ہے،ماضی میں بھارتی عدلیہ اور اداروں نے ایک خود مختار اور شفاف رویہ اختیار کیا مگر موجودہ حکومت کے اقتدار میں تمام ادارے بشمول عدلیہ بھارت کو یک جماعتی ریاست بنانے میں آلہ کار ثابت ہو رہے ہیں،بھارت قومیت کے

نشے میں آمریت کی طرف رواں دواں ہے،دہلی پولیس نے حکومتی پْشت پناہی میں CAA – 2019کے خلاف مظاہروں کے دوران مسلمانوں پر شدید ظلم ڈھائے جس پر عدلیہ خاموش تماشائی بنی رہی،ایک اور متنازعہ قانون UAPAمیں ترمیم کر کے بہت سے مسلمانوں کو دہشت گردی کے الزام میں بھی نشانہ بنایا۔ مودی کے غاصبانہ عزائم کا ایک اور ثبوت Right to Obtain

Information Actمیں ترمیم سے بھی واضح ہے،مودی نے اپنے اقتدار کے دوران قومی اداروں کو سیاسی رنگ میں رنگنے کی بھرپور کوشش کی۔BJPاور ہندوتوا کے پیروکاروں کو اعلیٰ حکومتی عہدوں سے نوازا جا رہا ہے،مودی کے دورِ اقتدار میں بھارتی فوج کو بھی سیاست میں گھسیٹا گیا،اس کا ثبوت جنرل بپن راوت کی CDSکے عہدے پر ترقی اور اْن کا سیاسی معاملات

میں مداخلت بھی ہے،رپورٹ کے مطابق مودی نے الیکشن سے پہلے بھی فوج کا سہارا لیا اور لداخ میں چین کے ساتھ تنازعہ کا بھرپور پراپیگنڈا کیا،مودی نے بھارتی الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری کو متنازعہ بنایا اور الیکشن کمیشن کے فرض شناس افسران اور اْن کے خاندان کو نشانہ بنایا،مودی کے دور میں آزادی ِ اظہار پر بھی غاصبانہ قانون بنائے گئے،بھارتی سیاسی منظر نامے میں کانگرس کی سیاسی تنزلی نے بھی مودی کی BJP کو فائدہ پہنچایا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…