اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آئن لائن)بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستانی غریب عوام کیلئے جتنا میرے نانا اور والدہ نے کیا اس کی پاکستان میںمثال نہیں ملتی ، بے نظیر بھٹو نے عوام کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لایا جس کےذریعے آج پاکستان میں لاکھوں لوگوں کے گھر کا خرچہ چل رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کا
وزیراعظم بنتے ہی سب سے پہلے بے نظیر پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کروں گا ۔ بلال بھٹو نے کہا ہے کہ جس جمہوریت کیلئے بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا ، یہ وہ نہیں ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ جب بھی شادی کروں گاتو پاکستان سے ہی کروں گا اور میری دلہن کا تعلق بھی پاکستان سے ہی ہو گا ،میں کوشش کرتا ہوں کہ سیاست کروں لیکن جھوٹ نہ بولوں گا۔ دوسری طرف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ ہو کر رہے گا۔ اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نے لکھا کہ حکومت ملتان میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس سے خوفزدہ ہے اور حکومت نے ایک بار پھر کارکنوں پر حملہ کیا ہے،30 نومبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی میزبانی کریں گے اور آصفہ بھٹو میری نمائندگی کے لیے ملتان پہنچ رہی ہیں۔ ملتان میں جلسہ تو ہوکر رہے گا۔