پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی سکھ برادری کو باباگرونانک دیو جی کے جنم دن پر مبارکباد

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سکھ برادری کوباباگرونانک دیو جی کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری کو پنجاب آمد پر”جی آیاں نوں“کہتے ہیں -پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اسلامی تعلیمات کے مطابق مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے –

کرتار پور رہداری کا قیام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے -انہوں نے کہا کہ باباگرونانک دیو جی کا جنم دن سکھ برادری کا روایتی مذہبی اور خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ بابا گرو نانک دیوجی مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔بابا گرو نانک کا شمار ان ہستیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے انسانیت سے پیار، اخوت و بھائی چارے کے پیغام کو عام کیا۔ ہر سال سکھ برادری کی خدمت کر کے خوشی ہوتی ہے۔ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سکھ برادری کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…