جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ آفس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی تقریب، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ آفس میں آج انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلا ئے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے بھی

بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا باقاعدہ آغاز 30 نومبر سے ہوگا۔ 4 دسمبر تک جاری رہنے والی مہم میں 2کروڑ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم میں ایک لاکھ20ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے اور انشاء اللہ اس مہم کے دوران 100فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے مہم بہت اہمیت کی حامل ہے۔کورونا وبا کی وجہ سے دیگر معاملات کی طرح انسداد پولیو مہم بھی متاثر ہوئی۔ ہمیں ہیلتھ کمیونٹی اور پولیو ورکرز کی صحت کا بھی احساس ہے۔ ضلع، تحصیل او رنچلی سطح پر پولیو ورکرز کی صحت کے تحفظ کے لئے ایس او پیز کے مطابق حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا گیاہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ  تمام اضلاع میں متعلقہ وزراء اور ارکان پارلیمنٹ بھی انسداد پولیو مہم میں شامل ہوں گے اور ضلعی اور تحصیل انتظامیہ انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ  مہم کے دوران دوسرے صوبوں سے آنے والے بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلانے کی خصوصی ضرورت ہے۔ پولیو فری سوسائٹی کا قیام ہم سب کی ضرورت بھی ہے او رذمہ داری بھی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران انسداد پولیو قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کی خصوصی ویکسینیشن کا اہتمام کیا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ یہ محض ڈیوٹی نہیں بلکہ قومی خدمت ہے اور دیانتداری سے فرائض سرانجام دینے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں۔ وزیراعلیٰ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے مرض سے بچانے اور ان کے محفوظ مستقبل کیلئے انسداد پولیو قطرے لازم پلائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…