ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اور چوہدری برادران کے درمیان گلے شکوے دور ہو گئے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان گلے شکوے دور ہوگئے، سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے کہا کہ بطور اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کو صحیح بات نہیں پہنچائی جاتی، پرویز الہی سے براہ راست بات کیا کریں، جس پر عمران خان نے یقین دہانی کروائی کہ مجھے بھی پرویز الہی کی طرح سمجھیں، فکر نہ کریں مل کرکام کریں گے۔ تفصیلات

کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری صاحب میں آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، آپ مجھے بھی پرویز الہی کی طرح سمجھیں۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ لگتا ہے دائیں بائیں کے لوگ درست بات نہیں پہنچاتے، آپ پرویزالہی سے براہ راست بات کرلیا کریں،آپ گھر پر آئے ہیں، ہمارا آپ کے ساتھ کوئی گلہ شکوہ نہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا، 5 سال حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس پر وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ چودھری صاحب فکر نہ کریں مل جل کر کام کریں گے۔ چودھری شجاعت نے عمران خان کو پہلی شادی سے متعلق کہا کہ آپ کی پہلی شادی پر آنا چاہتا تھا لیکن آپ نے کارڈ نہیں بھیجا، جس پر عمران خان اور پرویز الہی نے قہقہ لگایا، عمران خان نے چودھری شجاعت کو مخاطب کیا کہ چودھری صاحب آپ کو اتنی پرانی بات یاد ہے؟ جس پر چودھری شجاعت نے کہا کہ میں پرانی باتیں یاد رکھتا ہوں۔یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائسگاہ پر ملاقات کی، وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی، وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…