جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

فوج مخالف بیانیہ ہمیں کہیں کا بھی نہیں چھوڑے گا نوازشریف سے جان چھڑوائیں آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن کو اہم پیغام بھیج دیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)معروف اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھیجا ہے کہ نوازشریف سے جان چھڑوائیں ، فوج کے خلاف بیانیہ کوختم کریں، یہ ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔اپنے یوٹیوب چینل

پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم سربراہ سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے جان چھڑوائیں یا ان سے کہیں کہ فوج کے خلاف بیانیہ والا معاملہ بند کریں ، کیونکہ اگر ایسے ہی کام چلتا رہا اور اسی بیانیے کو آگے لے کر چلاگیا تو اگلے سال ہونے والے سینیٹ الیکشن میں ہمارے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا ، اسی لیے ضروری ہے کہ بہتر ڈیل کے نتیجے میں آزاد کشمیر اور سینیٹ الیکشن میں اپنی حیثیت کو بہتر بنایا جائے۔پیپلزپارٹی صوبہ سندھ میں اپنے اقتدار کو قائم رکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اس لیے آصف علی زرداری یہ سمجھتے ہیں کہ اس صورتحال میں ایک بہتر ڈیل کی جاسکے جس کی مدد سے ان کی صوبائی حکومت بھی قائم رہے جس کے لیے ضروری ہے کہ کوئی بہتر راستہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے عسکری قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش کی ، ان میں میڈیا کا ایک حصہ بھی شامل ہے جہاں جان بوجھ کر ایک

تنازع پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ، ایسی تمام خبروں کا مقصد ایک تھا کہ ایسا تاثر قائم کیا جائے کہ نوازشریف نے جو فوج مخالف بیانیہ اپنایا ہے اور وہ جو باتیں کررہے ہیں وہ سب ٹھیک ہیں، پاک فوج میں ہونے والی ترقیوں کے بعد سازشی عناصر کو منہ کی کھانی پڑگئی اور

غلط خبریں فیڈ کرنے والی آواز ختم ہوگئی، جو کوئی بھی لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے یہ تاثر دے رہا تھا اس کے پیچھے ایک طاقتور لابی کا ہاتھ ہے، وہ بھی مکمل طور پر ختم ہوچکا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزپاک فوج میں اعلی سطحی ترقیوں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر

تقرریاں اور تبادلے ہوئے ہیں، کراچی، لاہور، ملتان، بہاولپور، کوئٹہ کے کور کمانڈرز سمیت سٹریٹجک فورس کے کمانڈر تبدیل،چھ میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر

ترقیوں سمیت نئی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں، جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو انسپکٹر جنرل آرمز، لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان کو آئی جی ٹریننگ، لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات ملٹری سیکریٹری، لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی

مقرر کردیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کور کمانڈر بہاولپور، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کمانڈر

سدرن کمانڈ کوئٹہ اور لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو کمانڈر آرمی سٹریجک فورس کمانڈ متعین کردیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چھ میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی بھی دے دی گئی ہے ۔ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز،میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات

،میجر جنرل آصف غفور،میجر جنرل سلمان فیاض غنی ،میجر جنرل سرفراز علی اور میجرجنرل محمد علی شامل ہیں ۔ ان تمام ترقیوں کی منظوری آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دی ۔ ترقی پانے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور بھی شامل ہیں جو کہ اس وقت جی او سی اوکاڑہ ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…