اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

ماہر ین آثار  قدیمہ نے اسرائیل میں حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کا گھر دریافت کر لیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

یروشلم (آن لائن)اسرائیل میں حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کا گھر دریافت کیا گیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ماہرین آثار قدیمہ نے حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کے گھر کی دریافت کو تاریخ انسانی کا اہم ترین کارنامہ قرار دیا ہے۔ یہ گھر اسرائیل کے شہر ناصرہ میں موجود ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس گھر پر صدیوں پہلے ایک چرچ بن چکا ہے، تاہم سالوں کی تحقیق اور عرق ریزی کے بعد ماہرین بالاخر اس کو ڈھونڈنے میں کامیاب رہے۔حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کے گھر کا گھر دریافت کرنے والی ٹیم کے روح رواں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر کین ڈارک ہیں، انہوں نے اس تاریخی کام پر 2006ئ�  میں کام شروع کیا تھا۔ ماہرین آثار قدیمہ نے اپنی تحقیق میں ثابت کیا ہے اس رہائشگاہ کو پہلی صدی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا آیا یہ گھر حضرت عیسیٰ علیہ السّلام  یا ہے یا نہیں۔ اس بارے میں شک کی گنجائش موجود ہے لیکن اس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ یہ رہائشگاہ پہلی صدی عیسوی میں ہی بنائی گئی تھی۔ واضع  رہے کہ برطانوی ماہر آثار قدیمہ کی جانب سے جس چرچ کو حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کا گھر قرار دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے، وہ اسرائیل کے شہر ناصرہ کا مشہور سسٹرز آف ناصرہ کانونٹ ہے۔ اس چرچ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ایک قدرتی غار میں تعمیر کیا گیا ہے۔ پروفیسر کین ڈارک کا کہنا ہے کہ یہی غار دراصل حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کا گھر تھی جہاں انہوں انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی ایام میں پرورش پائی تھی۔ سسٹرز آف ناصرہ کانونٹ نامی اس چرچ کو جب رومی  سلطنت کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…