جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

لاہور میں دہشتگرد کا خوفناک حملہ ناکام بنا دیا گیا خودکش حملہ آور نے کس عمارت میں گھسنے کی کوشش کی؟ ڈھیر کرنے کے بعد کیا کچھ برآمد ہوا؟تفصیلات آگئیں

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے پولیس اسٹیشن برکی روڈ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک ہو گیا، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ خود کش

حملہ آور نے دہشتگردی نے سی ٹی ڈی کے تھانہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران شناخت پوچھنے پر دہشتگرد نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے فوری جوابی فائرنگ کردی جس سے دہشتگرد مارا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سے خود کش جیکٹ اور 2 ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا ہے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد تھانے پر حملہ کرنا چاہتا تھا، دہشتگرد کے مارے جانے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،دہشتگرد کی شناخت کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا۔علاوہ ازیں لاہور سمیت صوبہ بھر میںسکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت حساس عمارتوں اور تنصیئبات کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…