جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کا نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی

والدہ بیگم شمیم اخترکا 90برس کی عمر میں لند ن میں انتقال ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق بیگم شمیم اختر اس وقت لندن میں ہی نوازشریف کے ساتھ مقیم تھیں لیکن اب وہ انتقال کر گئی ہیں ۔ نوازشریف کی والدہ 15 فروری کو لندن گئی تھیں اور ان کا علاج بھی کافی عرصہ سے وہیں چل رہا تھا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے نواز شریف کی والد ہ کے انتقال کی خبر جاری کی گئی ۔عطا اللہ تارڈنے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کافی عرصے سے بیمار تھیں ، ان کا انتقال ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ہی ہوا، ابھی میری سلمان شہباز سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے ، انہوں نے اس کی تصدیق کی ۔ سلمان شہبازکے مطابق ان کی دادی کا جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں، کوٹ لکھپت جیل میں قید شہبازشریف اور انکے بیٹے حمزہ شہبا زکی پیرول پر رہائی کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ہی ادا کی جائیگی اور تدفین کیلئے جسد خاکی پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان روانہ کردیا جائیگا، سابق وزیر اعظم نوازشریف کی پاکستان آمد کا امکان نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…