ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران کے دورہ کابل کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام،بھارتی سفارتخانے کے سینئر افسر نے خود ہی اپنی حکومت کا گھنائونا منصوبہ بے نقاب کردیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کابل (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے دورہ افغانستان کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔روزنامہ جنگ میں خالد محمود خالد کی شائع خبر کے مطابق کابل میں بھارتی سفارتخانے کے ایک سینئر افسر نے اپنا نام ظاہر نہ

کرنے کی شرط پر جو حقائق بتائے اس سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ اس افسر کے مطابق بھارت نے افغانستان میں کابل سمیت مختلف شہروں میں عمران خان کے خلاف مظاہرے کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ لوگ جن کو پیسے دئیے گئے وہ کم از کم پانچ پانچ سو لوگ تمام بڑے شہروں میں مظاہرے میں اکٹھا کریں گے لیکن بھارت کو اپنے مقاصد میں کامیابی نہیں ہو سکی اور کہیں پر بھی لوگوں کو عمران خان کے خلاف مظاہروں میں شرکت کے لئے باہر نہ نکالا جا سکا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ گزشتہ روزافغانستان گئے، کابل پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان افغان صدر اشرف غنی کی خصوصی دعوت پر ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے ، ان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، ڈی جی آئی ایس آئی

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اورافغانستان میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی تھیں ۔کابل ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان اوروفد کا استقبال افغان وزیرخارجہ محمد حنیف اتمر نے کیا۔ وزیر اعظم عمران خان افغان صدارتی

محل پہنچے جہاں پر وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، صدارتی محل پہنچنے پر افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کا استقبال کیاتقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ افغان صدر اشرف غنی اوروزیراعظم عمران خان وفود کا تعارف کرایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…