جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

گلگت بلتستان انتخابات، تحریک انصاف نے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

گلگت (مانیٹرنگ +آن لائن) گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب ہونے والے 5 مزید آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، جس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نو منتخب آزاد امیدوار وزیر سلیم، راجہ ناصر علی، عبدالحمید اور

مشتاق حسین نے پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی ہے، جس کے ساتھ ہی بلتستان ڈویژن سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 5 ہوگئی،ایک اورآزاد امیدوار نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 5 نگر سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوا جاوید منوا نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔جاوید منوا کی شمولیت کے بعد گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ تعدادپوری ہوگئی ہے۔ اور وفاق کی حکمران جماعت کو گلگت بلتستان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی والے گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب ہونے والے ہر امیدوار کے پاس جا کر کہہ رہے ہیں تم وزیراعلیٰ ہو بس شمولیت کرلو، تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانے میں لگے ہوئے ہیں لیکن یہ لوگ اب تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کا الیکشن ونگ ہے، الیکشن کمشنر نے عوام کو بیچ دیا آپ اپنا عہدہ نہیں سنبھال سکے، یہ ہر امیدوار کے پاس جا کر کہہ رہے ہیں تم وزیراعلیٰ ہو بس ایک بار شمولیت کرلو، کیا آپ 2ماہ کے لیے عہدے پر بیٹھنا چاہتے ہیں کیوں کہ یہ حکومت تو صرف جنوری تک ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…