اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کا دوست ضرور تھااور اب۔۔۔شبر زیدی کھل کر بول پڑے،کرپشن ختم کرنے کا بہترین طریقہ بتا دیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن ) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ تمام ایم این ایز کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ کوسامنے لانا اوران سے سورس پوچھنا کرپشن ختم کرنیکا بہترین طریقہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ

کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا نام لے کر جو مولانا فضل الرحمٰن نے بات کی ہے وہ سو فیصد غلط ہیں اور مجھے افسوس ہے اتنے بڑے مجمع میں مجھے مس کوڈ کیا گیا میں نے نہ ایسی بات کی ہے نہ عمران خان نے مجھے یہ کہا بلکہ میں یہ بھی آپ کو بتادوں کہ جب تک میں رہا عمران خان نے مجھے کبھی کسی قسم کی چیز سے نہیں روکامیں پہلے عمران خان کا دوست ضرور تھامگر اب میں اُن کا سپورٹر بن گیا ہوں ان کے کردار کو دیکھتے ہوئے میں نے ان کے ساتھ پانچ مہینے گزارے ہیں اور میں سمجھتا ہوں شاید ہی کسی وزیراعظم نے کسی ایف بی آر چیئرمین کو کبھی اتنا اسپیس دیا ہوگا جتنا عمران خان نے دیا۔دریں اثنا  ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں شب زیدی کا کہنا ہے کہ یہ بالکل غلط اور بے بنیاد خبر ہے کہ وزیراعظم نے انہیں کسی کیخلاف کاروائی سے روکا، ایسا کبھی نہیں ہوا۔عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں، ہمیشہ ان کیساتھ ہوں، ان کی ایمانداری کی قسم کھا سکتا ہوں۔ عمران خان نے ہر لحاظ سے میرا

ساتھ دیا۔  خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے6 مئی 2019  کو معروف ماہر معاشیات شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا تھا۔ جس کے بعد شبر زیدی غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر چلے گئے تھے اور شبر زیدی کی بطور چیئرمین اعزازی تقرری بھی فوری طور پر ختم کردی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…