جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

امریکا میں کسی بھی خاندان کیساتھ بالکل کوئی وابستگی نہیں ۔۔۔ منگنی سے پہلے بختاور بھٹو کاٹوئٹر پر جاری بیان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹونے کہا ہے کہ بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز باضابطہ طور پر بھیجے جانے والے شیڈول سے پہلے ہی لیک ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگوں کی نیک خواہشات اور نیک تمنائوں کا بے حد شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے منگنی کے کارڈز باضابطہ طور پر بھیجے جانے والے شیڈول سے پہلے ہی لیک ہوگئے۔ اْن کی امریکا میں کسی بھی خاندان کے ساتھ بالکل کوئی وابستگی نہیں ہے، جس کا مشہور حوالہ بیشتر میڈیا کے ذریعے دیا جارہا ہے۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ اْمید ہے اس سے تمام غلط معلومات ختم ہوجائیں گی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کی جانب سے شیئر کیا جانے والا ایک اہم معلوماتی بیان بھی جاری کیا ہے۔پی پی پی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو محمود چوہدری سے ہو گی، محمود چوہدری یونس چوہدری اور ثریا چوہدری کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔یونس چوہدری 1973 میں متحدہ عرب امارات آئے تھے جبکہ اْن کا تعلق لاہور سے ہے۔ یونس چوہدری بہت محنت کے بعد تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔یونس چوہدری کے سب سے چھوٹے بیٹے محمود چوہدری 27 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی اور اعلیٰ تعلیم برطانیہ سے حاصل کی۔محمود چوہدری اپنے والد کے کنسٹریکشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…