پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس، تعلیمی ادارے دوبارہ بند نہ کرنے کے فیصلے پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ردعمل جاری

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرملک ابرار حسین نے بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کے اعلامیہ کا خیرمقدم کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے اب دوبارہ بند نہیں کیے جائیں گے اور کہاہے کہ اقوامِ متحدہ،یونیسف،یونیسکووعالمی بنک کی ایڈوائزری کے مطابق کورونا کے خدشات میں بھی سکولز کھلے رکھے جائیں،

بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔گزشتہ روز بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کے موقع پر جاریکردہ اعلامیہ میں حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند نہ کرنے کے واضح اعلان پر صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ملک ابرار حسین نے خوش آئند قرار دیاہے اور کہاہے کہ وزرا تعلیم کانفرنس اعلامیہ کے مطابق بھی واضح طور پرتعلیمی ادارے کھلے رکھنے کااعلان ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایاکہ اقوامِ متحدہ، یونیسف، یونیسکووعالمی بنک کی ایڈوائزری کے مطابق کورونا کے خدشات میں بھی سکولز کھلے رکھے جائیں کیونکہ سکولوں کوبند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ساڑھ سات کروڑ طلبا و طالبات کی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔وقت کی قلت کی وجہ سے موسم سرماکی تعطیلات بھی نہیں ہوسکتی ہیں۔ ملک ابرار حسین کا کہنا تھاکہ ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے حکومتی اعلان کردہ کورونا بچاؤ کے ایس او پیز پر مکمل عمل کررہے ہیں۔اساتذہ اور والدین سکولزکو بند کرنے کی افواہوں پر کان نہ دھریں، ماسک پہنیں اور SOPs پر لازمی عمل کرایں۔انہوں نے سول سوسائٹی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر کوروناSOPs کو یقینی اور بچوں کو محفوظ بنانے میں مدد کرے۔انہوں نے واضح کیا کہبچوں کی تعلیم،صحت وتحفظ اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے نجی تعلیمی اداروں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…