جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

استنبول میں لکڑی سے بنی تاریخی مسجد میں آتشزدگی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی کے شہر استنبول میں لکڑی سے بنی تاریخی مسجد میں آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا تاہم فائرفائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وانیکوئے مسجد کی تعمیر 17 ویں صدی عیسوی میں عثمان دور کے سلطان چہارم محمد کی حکمرانی میں تعمیر ہوئی تھی۔تاریخی مسجد استنبول میں آبنائے باسفورس میں واقع ہے جبکہ میڈیا میں سامنے آنے

والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد سے دھواں اٹھ رہا ہے۔استنبول کے فائر ڈپارٹمنٹ نے ٹوئٹ میں کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔فائرفائٹرز نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جبکہ مسجد کے ساتھ ہی جنگل ہے اور ساتھ ہی باسفورس کے رہائشی مکانات بھی ہیں۔استنبول کی تاریخی مسجد کا ڈھانچہ لکڑی کا بنا ہوا ہے اور ایک مینار ہے۔مسجد میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی اور شہر کے گورنر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ترک عدالت نے 10 جولائی کو آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے 11 جولائی کو عمارت کو مسجد میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔آیا صوفیہ عمارت کو 1934 میں مصطفی کمال اتاترک نے میوزیم میں تبدیل کردیا تھا، اس سے قبل مذکورہ عمارت سلطنت عثمانیہ کے قیام سے مسجد میں تبدیل کی گئی تھی۔استنبول میں واقع یہ تاریخی عمارت 1453 سے قبل 900 سال تک بازنطینی چرچ کے طور پر استعمال ہوتی تھی اور یہ بھی معروف ہے کہ مذکورہ عمارت کو سلطنت عثمانیہ کے بادشاہوں نے پیسوں کے عوض خرید کر مسجد میں تبدیل کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…