جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

میں امریکی صدارتی انتخابات جیت گیا ہوں ڈونلڈ ٹرمپ کا حیران کن دعویٰ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدراتی انتخابات میں شکست کے باوجود دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات جیت گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ دعوی اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کیا۔امریکی صدر ے اپنے ٹوئٹ میں

لکھا کہ میں امریکی صدارتی انتخابات جیت گیا ہوں۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی کا بالواسطہ اعتراف کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جوبائیڈن الیکشن میں دھاندلی کی وجہ سے جیتے ہیں، الیکشن مبصرین کو ووٹنگ کا عمل دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں 1994میں الیکشن فراڈ سے متعلق شائع خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بلکل یہ ہی ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔ٹرمپ نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ امریکی جج نے بہت ہمت کی تھی۔شائع خبر میں بتایا گیا تھا کہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں جج نیفیصلے میں ڈیموکریٹک کامیاب امیدوار ولیم جی اسٹنسن کو لوزر قرار دیا تھا۔بتایا گیا کہ فیڈرل ڈسٹرکٹ جج کلیرنس سی نیوکومر نے ڈیموکریٹ امیدوار ولیم جی اسٹنسن کو الیکشن فراڈ میں ملوث قراردیا تھا۔خیال رہے کہ امریکی صدراتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کو حاصل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 232ہوگئی ہے جبکہ نومنتخب صدر جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 290 بتائی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…