جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

کرونا کی دوسری لہر نے پاکستانیوں کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا ایک ہی دن میں مزید 30سے زائد اموات

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز اور اس سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر سے 27 ویں پر آگیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 39 ہزار 410 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 49 لاکھ 21 ہزار 50 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 443 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 811 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 904 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 141 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 26 ہزار 538 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 377 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 23 ہزار 225 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 54 ہزار 738 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 738 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 9 ہزار 993 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 471 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 41 ہزار 990 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 309 ہو گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…