پاکستان کے 3اہم ترین شہر بھارت کے نشانے پر حملوں کیلئے وقت بھی چن لیا گیا،ثبوت ہاتھ لگ گئے

14  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت نومبر اور دسمبر میں کراچی ، لاہور اور پشاور میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق آئندہ آنے والے مہینوں نومبر دسمبر

میں یہ پاکستان میں دہشتگردی کارروائیوں میں اضافے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ ان کی ایجنسیز اور سہولت کاروں کے درمیان کم از کم چار نشستیں ہو چکی ہیں جس میں یہ پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، پشاور اور دیگر پر حملوں مرکوز کرنے کی کوشش کریں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس ناقابل تردید شواد موجود ہیں کہ را اور ڈی آئی اے جو انکی خفیہ ایجنسیز ہیں وہ پاکستان میں دہشت گردی کو مالی مدد فراہم کر رہی ہیں، دہشت گردوں کی تربیت کر رہی ہیں ، ان کو پناہ دیتے ہیں اور دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں جس کا مقصد ریاستی دہشت گردی اور عدم استحکام ہے۔دریں اثنا ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں دہشت گردی کے 87 کیمپ چلا رہی ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت دہشتگردوں کے تربیتی مراکز کی پشت پناہی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی ناپاک

عزائم کے شواہد ملے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ایجنسیاں دہشت گردی کے 87 کیمپ چلا رہی ہیں ،دہشت گردوں کے 66 تربیتی مراکز افغانستان، 21 بھارت میں ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پی سی گوادر پر دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ را افسر انوراگ سنگھ تھا ۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر اللہ نذر نے جعلی افغان پاسپورٹ پر بھارت کا سفر کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر اللہ نذر کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ روابط ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر اللہ نذر اور را حکام کے مابین گفتگو کے آڈیو ٹیپس موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے کندھار میں دہشت گردوں کے کیمپ کیلئے 30 ملین ڈالر لگائے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…