اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کیلئے پاکستان ایک اہم ملک ہے اور افغانستان معاملات میں اسلام آباد سے ضرور تعاون کا کہیں گے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مشاہد حسین نے انکشاف کیا ہے کہ 2008ء میں جوبائیڈن امریکا
کے نائب صدر منتخب ہوئے اورانہوں نے کابل میں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی ، حامد کرزئی موقع پا کر پاکستان کیخلاف شکایتوں کا انبار لگا دیا اور سخت کاروائی کا بھی مطالبہ کیایہ سن کرجوبائیڈن کو غصہ آگیا اور کہا کہ ہمارے لیے پاکستان ایک انتہائی اہم ملک ہے اور جو باتیں آپ نے کیں میں انہیں ماننے سے انکار ی ہوں ۔