جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت کا بیرون ملک 4 نئے معاشی وزیر تعینات کرنے کا فیصلہ،حیرت انگیز اقدام

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے بیرون ملک 4 نئے معاشی وزیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاری پاکستان لانا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ معاشی وزیر لندن، واشنگٹن، بیجنگ اور ٹوکیو

میں تعینات کیے جائیں گے، معاشی وزرا کی تعیناتی کے لیے سینئر بیوروکریٹس کے انتخاب کا فیصلہ کیا گیا ہے، مختلف عہدوں پر تعینات گریڈ 20 اور 21 کے موزوں امیدواروں کی نامزدگیاں فوری طلب کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویڑنز اور صوبائی حکومتوں سے ماہر افسروں کے نام مانگ لیے گئے ہیں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان حکومتوں سے بھی موزوں افسران کے نام مانگ لیے گئے ہیں۔ذرائع ے مطابق وفاقی حکومت نے مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موزوں امیدواروں کی نامزدگیاں 30 نومبر تک فراہم کی جائیں۔ذرائع کے مطابق امیدواروں کا انتخاب مسابقتی عمل سے ہوگا، آئی بی اے کراچی تحریری ٹیسٹ لے گا، تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کاوفاقی حکومت کی کمیٹی انٹرویو کریگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…