اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کا ایک بیان سوشل میڈیا پر تیز ی کیساتھ وائرل ہو رہا ہےجس میں وہ حضرت محمدؐ کی ایک حدیث کا حوالہ دے کرامریکاکی مسلمان کمیونٹی کو نصیحت کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن نے حضرت محمد ﷺ کی ایک حدیث مبارکہ بیان کی کہ آپؐ فرماتے ہیں کہ : ” جو تم میں سے برائی کو دیکھے تو اس کو ہاتھ سے روکنے کی
کوشش کرے اور اگر اس کی طاقت نہیں رکھتا تو اس کو زبان سے روکے اور اگر اس کی طاقت بھی نہیں رکھتا تو اس کو دل سے برا جانے۔ امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر آتے ہی دنیا بھر مسلمانوں نے اس عمل کو سراہا اور نئے صدر کی تعریف کی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ اب مذہبی منافرت میں کمی آئے گی اورمذہبی ہم آہنگی پروان چڑھے گی ۔