جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

سابق صدراسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات میں مصروف آصف زرداری نے میڈیا سے دوری کا زبردست فائدہ اٹھا لیا پیپلز پارٹی کو عنقریب بڑی خوشخبری ملنے کا امکان

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے میں مصروف ہیں اور پیپلز پارٹی کو بہت جلدی اچھی خبر ملنے والی ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اس وقت علیل ہیں جب کہ ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ کیمرے سے دور آصف زرداری بیک ڈور پر کچھ ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔ اس وقت سابق صدر آصف علی زرداری ہی  سب سے زیادہ مصروف ہیں۔آصف زرداری نے نواز شریف کو پیغام دیا ہے کہ وہ کن ثبوتوں کی بنا پر فوجی قیادت کا نام لے رہے ہیں۔عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے نواز شریف سے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے معاہدے میں یہ تمام باتیں نہیں طے ہوئیں بلکہ ہمارا ہدف عمران خان ہیں۔ اگر نواز شریف کی بات حقائق کے بر عکس ہوئی اور ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہوئی تو پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے اپنا راستہ الگ کر لے گی۔جب سے نواز شریف نے ادارے کے سربراہ کا نام لینا شروع کیا ہے تب سے پیپلز پارٹی خود خود کو پی ڈی ایم سے تھوڑا الگ رکھ رہی ہے۔

نواز شریف کراچی جلسے میں بھی اداروں کے خلاف گفتگو کرنے جا رہے تھے تاہم بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا اور کہا کہ ایسی کوئی تقریر نہ کی جائے جس سے اداروں کے ساتھ ٹکرائو ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…