جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ میر شکیل الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے 35 برس قبل خرید کی گئی اراضی کیس میں نو ماہ سے قید جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو دس کروڑ کے مچلکوں، پاسپورٹ جمع کروانے اور اراضی معاملے میں واجب الادا رقم ادا کرنے کی عوض رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت میر شکیل الرحمن کے وکیل خواجہ حارث کی جگہ ایڈووکیٹ امجد پرویز نے پیش ہو کر بتایا کہ خواجہ حارث طبیعت کی ناسازی کے سبب پیش نہیں ہو سکے۔ انہوں نے اس موقع پر دلائل دئیے کہ میر شکیل الرحمان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے انھیں 12 مارچ کو گرفتار کیا گیا، ان کی گرفتاری انکوائری سٹیج پرعمل میں لائی گی،12 مارچ کو ہی وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے،نیب نے معاملے میں 4 لوگوں کے خلاف ریفرنس دائر کیا جن میں سابق وزیر اعلیٰ میاں محمد نواز شریف بھی شامل ہیں،درخواست گزار کے علاوہ کسی ایک کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا،استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس وقت کے وزیر اعلی، ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر لینڈ نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا،چیئرمین نیب نے ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر لینڈ دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے،180 کنال 18 مرلہ کل رقبہ ہے،محمد علی جوہر ٹاون

بنانے کے لیے یہ اراضی ایکوائر کی گئی،یہ 180 کنال 18 مرلہ 1982 میں ایل ڈی اے نے ایکوائر کی،محمد علی 180 کنال 18 مرلہ کا مالک فوت ہو جاتا ہے اور یہ وراثت 1985 میں تقسیم ہو جاتی ہے،وراثتی اراضی پر عبوری تعمیرات کے لیے 1986 میں درخواست دی جاتی ہے

مگر اس وقت کے ڈی جی ایل ڈی اے اس درخواست کو مسترد کر دیتے ہیں۔ جسٹس قاضی امین نے سوال اٹھایا کہ یہ اراضی درخواست گزار نے کب لی،کیا نیب نے قومی خزانے کو نقصان کا کوئی سوال اٹھایا ہے۔جس پر وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ05-22-1986کو میر شکیل الرحمان

کو اس اراضی کی پاور آف اٹارنی ملی،ڈی جی ایل ڈی اے نے میر شکیل الرحمان کو خط لکھا،رقبہ پالیسی کے مطابق 54 کنال 5 مرلہ بنتا ہے،اس پورے معاملے میں قومی خزانے کا ایک دھیلے کا نقصان نہیں ہوا،میر شکیل الرحمان کو کنال کنال کے 54 پلاٹ ملے ہیں،نیب نے

ایک روپے کے نقصان کا سوال نہیں اٹھایا،اس کیس میں ایک نجی شخص نے شکایت کی ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے اس موقع پر موقف اپنایا کہ میر شکیل کے ذمہ رقم واجب الادا ہے۔عدالت عظمیٰ نے دس کروڑ کے مچلکوں، پاسپورٹ جمع کروانے اور اراضی معاملے میں واجب الادا رقم ادا کرنے کی عوض رہا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے درخواست ضمانت نمٹا دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…