پیرس (این این آئی )فرانسیسی وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نے انتہا پسند وں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا ہے، ہم اپنے دشمن کو پہچانتے ہیں۔حکومت انتہا پسندوں کے اسلام کے خلاف آخر تک انتھک جنگ جاری رکھے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے
کے مطابق وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نے جنوبی فرانس کے شہر نِیس میں وہاں ایک حالیہ دہشت گردانہ حملے کے ہلاک شدگان کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ِنیس میں منعقدہ یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی سربراہ حکومت ژاں کاسٹیکس نے کہاکہ ہم اپنے دشمن کو پہچانتے ہیں۔ اس کی نہ صرف شناخت ہو چکی ہے، بلکہ اس کا ایک نام بھی ہے۔ اس دشمن کا نام انتہا پسندی ہے، جو ایک سیاسی نظریہ ہے اور جو ایک مذہب کے طور پر اسلام کے منافی ہے۔وزیر اعظم کاسٹیکس نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس دشمن کے خلاف آخر تک انتھک جنگ کے لیے پیرس حکومت تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کرے گی۔