کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے ار کان اور کار کنا ن کا فاروق ستار پرکامران ٹیسوری کو چھوڑنے کے لیے د باواگر فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کو چھوڑ نے کا فیصلہ کر لیا تو بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ کا ایک بار پھر سے منظم ہونے کا امکان روشن ہوجائے گا۔ انتہائی با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے ار کان اور کار کنا ن کی
جانب سے ایک بار پھر سے کامران ٹیسوری کی مخالفت شروع کردی ہے ار کان اور کار کنا ن کا کہنا ہے متحدہ کی تقسیم کے ذ مے دار کامران ٹیسوری ہیں لہذا متحدہ کو ایک بار پھر سے متحد کر نے کے لیے فاروق ستار کو کامران ٹیسوری کو خیر باد کہنا ہو گا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سینئر مرکزی ارکان نے فاروق ستار سے اہم ملاقات کی ہے جس میں ارکان نے فاروق ستار پر اس بات پرزور د یا کہ اگر آپ پھر سے متحدہ کو متحد د یکھنا چاہتے ہیں تو ہم سمیت تمام کار کنان کی رائے ہے کہ کامران ٹیسوری ہی ایم کیو ایم کی تقسیم کے ذ مے دار ہیں لہذا آپ کامران ٹیسوری سے راہیں جدا کر لیںاگر متحدہ کے متحد ہونے میں صرف کامران ٹیسوری رœاوٹ بن رہے ہیں تو پھر ان سے راستے جدا کرنا ہی بہتر ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوران اجلاس ر ہنماں نے فاروق ستار کو واضح طور پر کہا کہ اگر آپ نے کامران ٹیسوری کو نہ چھوڑا تو ارکان اور کار کنان آپ سے اپنی راہیں جدا کر لیں گے ۔ ذرائع کے مطابق دوسری جانب ایم کیو ایم بہادرآباد کی رابطہ کمیٹی نے بھی فاروق ستار سمیت تمام ساتھیوں کو واپس لینے کے لیے خالد مقبول صدیقی پر دباو بڑھنا شروع کر د یا ہے تاہم وجہ رو کاوٹ صرف کامران ٹیسوری ہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اگر فاروق ستار کامران ٹیسوری کے بغیر تمام ساتھیوں سمیت واپس ایم کیو ایم کے مرکز جانے کا فیصلہ کرلیں تو متحدہ کا ایک بار پھر سے منظم ہونے کا امکان روشن ہوجائے گا۔