پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

مبصرین کو ووٹوں کی گنتی کا مشاہدہ نہیں کرنے دیا گیا، الیکشن میں جیت میری ہوئی،ٹرمپ نے انتخابات پر سوالات اٹھا دیے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن )ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخاب پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مبصرین کو ووٹوں کی گنتی کا مشاہدہ کرنے کے لیے مخصوص کمرے میں اجازت نہیں دی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ ‘منتخب میں ہوا ہوں، مجھے 71 لاکھ قانونی ووٹ ملے ہیں تاہم کئی غلط چیزیں ہوئیں جن میں ہمارے مبصرین کو ووٹوں کی گنتی

کے عمل کی نگرانی کرنے کی اجازت نہ دینا شامل ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، ڈاک کے ذریعے لاکھوں افراد کو بذریعہ ڈاک بیلٹ بھیجے گئے جس کا انہوں نے مطالبہ بھی نہیں کیا تھا’۔ ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے یہ انتخاب بڑے فرق سے جیتا ہے’۔تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ان کی ان دونوں ٹوئٹس کے نیچے لیبل لگادیا جس پر لکھا ہے کہ حتمی نتائج کا اعلان اس وقت نہیں کیا گیا تھا جب یہ ٹوئٹ کی گئی۔خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ پر اس طرح کا لیبل لگا ہو۔گزشتہ روز ہی ووٹنگ کا عمل کے دوران وائٹ ہاؤس میں تنہا ہوتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر معمولی ٹوئٹس کیے تھے۔ان تمام ٹوئٹس کو ٹوئٹر نے چھپاتے ہوئے اسے متنازع اور گمراہ کن کا لیبل لگادیا تھا۔ٹرمپ نے ان ٹوئٹس میں کہا تھا کہ ’عوام گنتی کے عمل کو روکنے کے لیے پکار رہے ہیں اور ہم شفافیت کا مطالبہ کرتے ہیں (کیونکہ ہمارے قانونی مبصرین کو گنتی کے کمروں میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی’۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ منگل کی رات 8 بجے کے بعد بھی ہزاروں ووٹ غیر قانونی طور پر موصول ہوئے جو با آسانی پینسلوانیا اور مختلف دیگر ریاستوں میں نتائج تبدیل کر رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ متعدد ریاستوں میں انتخابی نتائج کو تبدیل کردے گا، بشمول پینسلوانیا جسے سب با آسانی جیتا ہوا سمجھ رہے تھے’۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ

‘جن گھنٹوں میں قانونی شفافیت کی اجازت نہیں دی گئی ان میں کئی غلط چیزیں ہوئیں، ٹریکٹرز دروازوں پر رکاوٹ بنے اور کھڑکیاں موٹے کارڈ بورڈ سے ڈھک دی گئیں تاکہ مبصری گنتی کے کمروں میں دیکھ نہ سکیں’۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ‘اندر غلط چیزیں ہوئیں، بڑی تبدیلیاں رونما

ہوئیں’۔واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب میں 4 روز تک جاری رہنے والی غیریقینی صورتحال اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد ڈیموکریٹک اْمیدوار جو بائیڈن مطلوبہ 270 سے زائد الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے بعد ملک کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…