جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے شدت پکڑ لی اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرزمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی،وفاقی دارالحکومت کے 5 سیکٹرز میں کورونا کیسز زیادہ رپورٹ، سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ۔ اتوار کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے

ڈی سی اسلام آباد کو مراسلہ جاری کر دیا سیکٹرز میں I-8/3 I-8/4 G-9/1 G-10/4 G-6/2شامل ہیں۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ ضلعی محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف سیکٹرز میں کورونا ٹیسٹ کر رہی ہیں۔ ‎دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 804 ہوگئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 436 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 804 ہوگئی ، اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 18 ہزار 417 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 25 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 968 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 542 ، پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار 577، خیبرپختونخوا 40 ہزار 379 ، اسلام آباد میں 21 ہزار 557، بلوچستان میں 16 ہزار 055 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 703 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 358 تعداد ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…