جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، مارکیٹیں اور بازار شام کو ہی بند کرانے کی پابندی عائد کیے جانے کا عندیہ

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے کورونا وبا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد شام 6 بجے تک تمام چھوٹے بڑے شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز بند کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 5 فیصد سے

زائد ہوگئی ہے ، جس کے بعد صوبائی حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار محدود کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس کے تحت شام 6 بجے کے بعد تمام چھوٹے بڑے شاپنگ مالز اور تجارتی مارکیٹوں کو بند کرانے پر غور کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ ریسٹورینٹس اور ہوٹلز میں ٹیبل سروس پر دوبارہ پابندی بھی زیرِ غور ہے۔ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے کورونا وائرس میں اضافے کے سبب مزید بندشوں کے لئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے ہوگا، سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے تحت پابندیوں کے لئے این سی او سی کو سفارشات ارسال کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے تجاویز منظور کیں تو سندھ میں بھی پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…