جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز خوبصورت تو ہے لیکن۔۔۔۔ علی امین گنڈا پور ذاتیات پر اتر آئے ،مریم نواز اور بلاول بھٹو سے متعلق افسوسناک ریمارکس‎

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکردو (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر ذاتی حملے کیے۔ اسکردو میں جلسے سے خطاب میں

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں، مریم خوبصورت ہے، میں بھی مانتا ہوں لیکن اس خوبصورتی کے اوپر نواز شریف کی حکومتوں میں آپ کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم نے نواز شریف کے دو حکومتوں میں ٹیکس کے پیسوں سے خود کو خوبصورتے بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی سرجریاں کرائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم کی یہ خوبصورتی بھی آپ کی دی ہوئی ہے اور یہ آپ کا مال ہے۔انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں کہا کہ بلاول زرداری کیلئے سزا ہے، بلاول ملا ہے کہ ملی ہے، پتہ نہیں کیا ہے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف تیرے والد کی لوہار کی دکان تھی، آج تو دنیا کا امیر ترین آدمی بن گیا ہےدوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے علی امین گنڈاپور کی جانب سے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور نازیبا زبان استعمال کرنے پر مریم نواز اور گلگت بلتستان کے عوام سے معافی مانگیں ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے ہماری روایات اور اقدار اور گلگت بلتستان کے عوام کی توہین کی ۔ انہوںنے کہاکہ علی امین کو سیاست میں اخلاقیات کا دامن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے تھا ،ہم مائوں بہنوں بیٹیوں والے ہیں ایک دوسرے کا احترام سب سے بنیادی چیز ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…