اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جوائنٹ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل جب کہ 2 کو زخمی کردیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ میں باچا خان چوک پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔
مزیدپڑھیے:دہشت گردی منی لانڈرنگ، گینگ وار ،بڑے بڑے مگرمچھ بیرون ملک فرار
کوئٹہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں