بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد،دامن کوہ کے جنگل میں 3غیر ملکی خواتین کیساتھ زیادتی کی کوشش

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف پکنک پوائنٹ دامن کوہ کے قریب جنگل میں 3 غیر ملکی خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی کوشش ۔ نجی ٹی وی24نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں سناری کے قریب سے دو غیر ملکی خواتین

ملیں جن کاتعلق ترکی اور ناروے سے ہے۔جب کہ تیسری غیر ملکی خاتون تلہار کے قریب سے ملی۔پولیس نے تینوں متاثرہ خواتین کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔خواتین نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ تین افراد نے ہمارے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، نامعلوم افراد نے ہمارے ہینڈ بیگ بھی چھیننے کی کوشش کی تاہم انہوں نے بھرپور مزاحمت کی اور وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئیں،اس دوران ایک خاتون کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جنگل میں کئی کلومیٹر تک سفر کیا کیونکہ وہ راستہ بھول گئی تھیں،چونکہ خواتین کا تعلق دوسرے ملک سے تھا اس لیے وہ مارگلہ ہلز کے راستوں سے بھی ناواقف تھیں۔خواتین کا کہنا ہے جب وہ خود کو بچانے کے لیے بھاگ رہی تھیں تو ملزمان ان کا پیچھا کرتے رہے۔معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا اور ملزمان کی تلاش کیلئے سراغ رساں کتوں کی مدد لی گئی ہے تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…