پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بلاول بھٹو ناراض پارٹی رہنماوں کو منانے کے لیے خود سرگرم

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی پی رہنمائوں کے استعفے سامنے آنے پرقیادت نے پارٹی کوازسر نو فعال بنانے اور ناراض رہنمائوں کومنانے کیلیے رابطوں کا سلسہ شروع کر دیا اور اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری خود سرگرم ہوگئے ہیں۔پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ کرنے اور عوامی رابطے بڑھانے سمیت پنجاب میں پارٹی کو مضبوط بنانے کا مشورہ دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے بعض رہنمائوں کی تحریک انصاف میں شمولیت پرقیادت میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے،اس صورتحال میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود سرگرم اورفعال ہو گئے ہیں۔ بلاول بھٹو پارٹی کے نظریاتی لوگوں کو جماعت میں روکنے کیلیے پورا زور لگا رہے ہیں،انھوںنے ناراض رہنمائوں سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں۔ وہ نظریاتی لوگوں سے خود ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کے خواہشمند ہیں۔ بلاول بھٹومرکزی رہنمائوں کیساتھ ساتھ ضلعی صدور کو بھی ٹیلی فون کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونیوالے پیپلز پارٹی پنجاب کے اجلاس میں پارٹی رہنمائوں نے بلاول کومشورہ دیا کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ کرے اورعوامی رابطے بڑھائے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں منظور وٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پارٹی کو پنجاب میںفعال بنانیکا مطالبہ بھی کیاگیا۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے فوری لاہور آنے کا کوئی امکان نہیں ہے، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے بعض رہنمائوں کے دعوے درست نہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول اپنے والد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وطن واپسی پر ان کے ہمراہ لاہور آئیں گے، بختاور اور آصفہ بھی ان کے ساتھ ہوںگی۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…