اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

انا للہ و انا الیہ راجعون عالمی شہرت یافتہ سوڈانی قاری شیخ نورین محمد صدیق 4حافظ قرآن ساتھیوں سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(این این آئی)متعدد مقابلہ حسن قرت جیتنے والے عالمی شہرت یافتہ سوڈانی قاری شیخ نورین محمد صدیق دیگر 3 حافظ قرآن سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ نورین محمد صدیق کو ان کی منفرد قرت کی وجہ سے دنیا بھر میں اور خصوصی طور پر مشرق وسطی، افریقہ اور وسط ایشیا میں شہرت حاصل تھی اور ان کی قرت کو انتہائی عقیدت سے

سنا جاتا ہے۔شیخ نورین محمد کو قدیم قرت الدوری کرنے کی وجہ سے زیادہ شہرت حاصل تھی، مقدس کتاب قرآن کریم کی قرت کا مذکورہ انداز معروف عراقی عالم و قاری ابو امر حفص ابن عمر، ابن عبدالعزیز بغدادی نے 150 ہجری میں متعارف کرایا تھا۔شیخ نورین محمد صدیق کی قرت کو دنیا بھر کے مسلمان نہ صرف گھروں میں آڈیو اور ویڈیو کی صورت میں سنا کرتے ہیں بلکہ ان کی قرت کو دوران سفر گاڑیوں، کاروں اور دیگر ٹرانسپورٹ میں بھی سنا جاتا ہے۔شیخ نورین محمد صدیق نے دبئی، ملائیشیا و انڈونیشیا سمیت دیگر مشرق وسطی ممالک میں ہونے والے مقابلہ حسن قرت میں حصہ لیا اور انہوں نے کئی مقابلے اپنے نام کیے۔انہیں مشرق وسطی کے افریقی ملک سوڈان میں بااثر شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا۔پنی رپورٹ میں بتایا کہ شیخ نورین محمد صدیق 6 نومبر کو دارالحکومت خرطوم کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے اور وہ مزید تین ساتھیوں سمیت انتقال کر گئے،سوڈان کے وزیر ثقافت نے بھی شیخ نورین محمد صدیق کے روڈ حادثے میں وفات پاجانے کی تصدیق کرتیہوئے بتایا کہ ان سمیت دیگر تین افراد بھی چل بسے۔شیخ نورین محمد صدیق دیگر 4 حافظ قرآن ساتھیوں سمیت سفر کر رہے تھے اور حادثہ اس قدر خطرناک تھا کہ معروف قاری 3 ساتھیوں سمیت وفات پاگئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کا علاج جاری ہے، تاہم ان کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔شیخ نورین محمد صدیق کے مداحوں کی جانب سے ان کے نام سے بنائے گئے فیس بک پیج پر بھی ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔شیخ نورین محمد صدیق کی وفات پر سوڈان کے عوام سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…