اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو سراہتے ہوئے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پراکسی وار کو اختتام پذیر ہو جانا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان آرمی نے جون 2014 میں شروع کیے جانے والے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے متعدد کامیابیاں حاصل کر لی ہیں، انھوں نے کہا کہ آپریشن کے نتائج انتہائی متاثر کن ہیں، ہمارا ماننا ہے کہ اس آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کو شکست ہوئی ہے جو پاکستان کے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ افغانستان کیلئے بھی فائدہ مند ہے، امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان آرمی کے وزیرستان کے 90 فیصد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے دعوے کو سراہنے کے باوجود اس خطے میں امریکی ڈرون حملوں کے سوال پر امریکی سفیر نے کہا کہ کچھ واضح وجوہ کی بنا پر اس قسم کے انسداد دہشت گردی آپریشن پر بات نہیں کر سکتے۔