ممبئی (این این آئی) بالی ووڈادا کار سلمان نے اقرباپروری بارے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر کوئی فلمسٹار اپنے بیٹے یا بیٹی کیلئے فلم بناتا ہے تو اس میں غلط کیا ہے؟۔ ایک تقریب میں ایک کنٹیسٹنٹ راہل ویدیہ نے جب اقربا پروری بارے میں اپنی رائے دینے کی کوشش کی
تو سلمان نے انھیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی باپ اپنا کاروبار یا جائیداد اپنی اولاد کو دے کر جاتا ہے کسی پڑوسی کے بچے کو نہیں، تو اگر کوئی فلمسٹار اپنے بیٹے یا بیٹی کے لیے فلم بناتا ہے تو اس میں غلط کیا ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ ہر ماں باپ اپنا تمام سرمایہ اور وراثت اپنی اولاد پر خرچ کرنا چاہتے ہیں اور آخر میں چلتا وہی ہے جسے عوام پسند کرتی ہے۔ اس حوالے سے سلمان نے کئی مثالیں بھی دیں اور ان لوگوں کی مثالیں بھی دیں جو انڈسٹری کے باہر سے آئے تھے اور بہت کامیاب رہے۔