ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

جوبائیڈن 46 ویں امریکی صدر؟ 5 میں سے 3 ریاستوں میں واضح برتری حاصل ہو گئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن ) امریکی صدارتی انتخابات 2020میں ڈیموکریٹ امیدوارجوبائیڈن کوریاست جارجیا اورپینسلوینیا میں واضح برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ ریاست نواڈا حکام نے بھی صدر ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی اور فراڈ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی انتظامیہ نے مکمل طور پر شفاف اندازمیں انتخابات کاانعقاد کروایا ہے نواڈا کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ اگر

صدر ٹرمپ یا ان کی ٹیم کے پاس ثبوت موجود ہیں تو وہ انہیں سامنے لائیں انہوں نے بتایا کہ نواڈا میں 84فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے اور اس کے نتیجے کا اعلان کل رات تک ہو سکتا ہے.۔ریاست پینسلوینیا‘جارجیا‘ونسکانسن اور ایرایزونا کے حکام نے بھی ری پبلکن امیدوار کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے 20الیکٹرول ووٹوں کی حامل ریاست پینسلوینیا کے مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پوسٹل ووٹوں کی گنتی کا عمل ختم ہونے کے قریب ہے جس میں جوبائیڈن کو واضح برتری حاصل ہے‘ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو اب انتہائی اہم 5میں سے3 ریاستوں میں برتری حاصل ہوگئی ہے۔شمالی کیرولینا میں بھی مقابلہ انتہائی سخت ہے جہاں 94فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جن میں سے اب تک ٹرمپ کو50اعشاریہ ایک فیصد جبکہ جوبائیڈن کو49اعشایہ 7فیصد ووٹ ملے ہیں جارجیا میں دونوں امیدواروں کو49/49فیصد ووٹ ملے ہیں ریاست میں اب تک 99فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے16الیکٹرول کالج کے ووٹوں والی یہ ریاست بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔امریکی پبلک پولزڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو امریکا کے 46ویں صد ر قراردے رہے ہیں جبکہ”اسرائیل ٹائمز“ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی سیکرٹریٹ سروس نے جوبائیڈن کو صدارتی سیکورٹی فراہم کرنے کے انتظامات کردیئے ہیں واضح رہے کہ امریکی سیکرٹریٹ سروس ایک مکمل بااختیار سویلین ادارہ ہے جس کا کام صدر‘نائب صدر اور دیگر اہم حکومتی شخصیات کو سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…