اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

کالی مرچ کے اندر چھپا قدرت کا وہ خزانہ جو آپ کو ایک ساتھ کتنی بیماریوں سے نجات دلا سکتا ہے ، ڈاکٹروں کی بڑی بڑی فیسوں سے بچ جائیں گے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(سی ایم لنکس)کھانے میں لذت کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ مرچ کھانے کی خواہش میں بھی اضافہ کرتی ہے ، گھر کے باورچی خانے سے بڑے بڑے ہوٹل والے اور خوانچہ فروش بھی کھانوں میں کالی مرچ کا استعمال کرتے ہیں۔کالی مرچ ذائقہ بڑھانے سمیت غذاؤں میں اہم جزو کی حیثیت سے استعمال ہوتی ہے۔۔کالی مرچ تیار کیے جانے والے کھانوں کواچھا ذائقہ تو دیتی ہے اس کے

ساتھ ساتھ یہ صحت کے لئے بھی بے حد مفید ہوتی ہے۔ کالی مرچ میں سرطانی رسولیوں کے خلاف مزاحمت پائی جاتی ہے جب کہ اس کے علاوہ کا لی مرچ جلدی اور بڑی آنت کے کینسر کا جسم میں پھلاؤ روکنے میں معاون سمجھی جاتی ہے۔۔کالی مرچ انسانی معدے میں ہائیڈروکلورک ایسڈ کے اخراج میں اضافہ کرتی ہے جس سے ہاضمے کا عمل بہتر ہو جاتا ہے اور غذائیں مناسب طریقہ سے ہضم ہونے کے باعث آپ کبھی بھی قبض کا شکار نہیں ہوں گے۔کالی مرچ جراثیم کے خلاف خصوصیات کے سبب امتیازی اہمیت رکھتی ہے ، یہ آنتوں کو متاثر کرنے والے امراض کے علاج میں مددکرتی ہے۔کھانے میں لذت کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ مرچ کھانے کی خواہش میں بھی اضافہ کرتی ہے جب کہ برصغیر ہی کیا پوری دنیا میں کالی مرچ ذائقہ بڑھانے حتیٰ کہ غذاؤں میں اہم جزو کی حیثیت سے استعمال ہوتی ہے۔۔کالی مرچ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے ، کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزا سے بھر پور ہوتی ہے جو چکنائی سے بھر پور خلیوں میں کمی واقع کرنے کا سبب بنتی ہے اور بہتر طور پر چربی کو گھلا نے کے لئے مسلسل توانائی فراہم کرتی ہے۔۔پسی ہوئی کالی مرچ کو رنگ صاف کرنے والی کریم میں ملا کر استعمال کرنے سے جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے جس کے جلد صاف اور چمکدار بن جاتی ہے۔ نزلہ اور زکام کی وجہ سے بند ناک کو کھو لنے ، ڈپریشن میں کمی ، قوت قلب میں اضافہ اور اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی کالی مرچ کا استعمال مفید ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…